حیدرآباد13جولائی ( یواین آئی ) پاشا میلارم صنعتی علاقہ میں ایک مرتبہ پھر خوفناک آگ کا واقعہ پیش آیا۔ اینویرو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بھیانک آگ سے شعلے بلند ہوئے ۔ کمپنی پرانے ٹائروں کی ری سائیکلنگ کرتی ہے ۔ مقامی افراد کی شکایت پر فائر بریگیڈ عملے نے آگ پر قابو کیا ۔آگ سے صنعتی علاقہ میں کثیف دھواں دیکھاگیا۔جس سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔