پالامورو رنگاریڈی پراجکٹ گڑھے میں گرنے سے دو بچوں کی موت

   

حیدرآباد، 2 فروری (یو این آئی) محبوب نگر پالامورو رنگاریڈی لفٹ ایریگیشن پراجکٹ کیلئے کھودے گئے بڑے گڑھے میں گرنے سے دو بچوں کی موت ہوگئی۔ مہلوکین کی شناخت 6سالہ بھاگیہ لکشمی اور4سالہ مہیش کے طور پر کی گئی ہے ۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں بچے اپنی ماں کے ساتھ اپنے زرعی کھیت میں گئے ۔