پالتو جانوروں سے کورونا پھیلنے کا خطرہ نہیں

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل (پی ٹی آئی) ڈائرکٹر وٹرنری کو اینمل ہیسبنڈری وی لکشما ریڈی نے کہا کہ پالتو جانوروں کے مالکین کو اس بات پر خوف و سنسنی میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں کہ ان کے جانور(کتے ، بلی وغیرہ) کووڈ ۔ 19 سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے۔ شہر میں دو لاکھ پالتو جانور ہیں، بعض مالکین خوف سے جانوروں کو چھوڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔