پالتو جانور کے مرجانے سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد /31 اگست ( سیاست نیوز ) پالتو جانور کی موت سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 20 سالہ وشنو نارائنا نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق وشنو نارائنا اسٹریٹ کالونی علاقہ کے ساکن لکشمی نارائنا کا بیٹا تھا جو گریجویشن کا طالب علم تھا ۔ گذشتہ چند روز سے یہ طالب علم ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جو اس طالب علم کا پالتو جانور کتہ فوت ہوگیا تھا کتہ کی موت سے وشنو نارائنا ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا ۔ جس نے اپنے کمرے میں سیلنگ فیان سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔پولیس نے لکشمی نارائنا کے مکان سے وشنو نارائنا کا خودکشی نوٹ برآمد کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع