حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : جانوروں میں کتے کو وفاداری اور انسانیت دوستی کے لیے جانا جاتا ہے ۔ کتا اپنے جان پر کھیلتے ہوئے بھی مالک کی جائیداد کی حفاظت کرنے کے لیے شناخت رکھتا ہے ۔ لیکن شہر حیدرآباد میں پیش آئے ایک واقعہ میں کتے نے ہی اپنے مالک کی جان لے لی ۔ پالتو کتے نے اپنے مالک کے عضو تناسل پر حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا ۔ مدھورا نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 37 سالہ پون کمار اپنے پالتو کتے کے حملہ میں ہلاک ہوگیا ۔ اس بات کا پتہ نہ چل سکا کہ آخر کتا نے عضو تناسل پر حملہ کیوں کیا ۔ پون کمار کے ساتھی نے جب کمرہ کا دروازہ توڑ کر دیکھا تو اس بات کا انکشاف ہوا ۔ پون اور اس کا ساتھی سندیپ ایک ساتھ رہا کرتے تھے ۔ پون تقریبا 10 سال سے مدھورا نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ روزانہ کے معمول کی طرح وہ کل رات سو گیا ۔ صبح جب اس کے ساتھی نے کمرہ کا دروازہ کٹکھٹایا تو کوئی جواب نہیں ملا ۔ مسلسل کوشش کے بعد سندیپ نے دروازہ توڑا اور کمرے میں دیکھا تو پون مردہ حالت میں تھا اور قریب موجود اس کا پالتو کتا جو خون میں بھرا ہوا تھا ۔ کتا کے منہ میں خون موجود تھا ۔ اس بات کی اطلاع فوری پولیس کو دی گئی اور پولیس نے جائے واردات پہونچکر ضابطہ کی کارروائی کو انجام دیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ پون کمار کی موت عضو تناسل پر حملہ کرنے اور اس کو کاٹنے کے سبب ہوئی ۔ مدھورا نگر پولیس نے مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع