پالتو کتے نے چار ہزار ڈالرز کھا لیے

   

پنسلوانیا: امریکی جوڑے کے ایک پالتو کتے نے 4,000 ڈالر کی نقدی سے بھرا لفافہ کھالیا لیکن اصل میں جو حیران کردینے والی بات ہے، وہ یہ ہے کہ جوڑا کتے سے 3،550 ڈالرز وصول کرنے میں کامیاب کیسے ہوا؟۔ میڈیا کے مطابق امریکی شہر پٹسبرگ کے ساکن کلیٹن لا نے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ، کیری گھر پر مزدوروں سے باڑھ لگوا رہے تھے۔ مزدوری 4000 ڈالرز طے ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ کام کچھ دیر کا تھا جس پر انہوں نے مزدوری ادا کرنے 4000 ڈالرز سے بھرا لفافہ کچن کاؤنٹر پر چھوڑ دیا تھا جس میں 100 اور 50 ڈالرز کے نوٹ تھے۔تاہم جب وہ تقریباً 30 منٹ بعد کچن میں واپس آئے تو لفافہ وہاں نہیں تھے۔ اتنے میں انہوں نے دیکھا کہ ان کا پالتو کتا نوٹ چبا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کچھ نقدی زمین پر پڑی تھی۔