پالتو کتے کے سبب جھگڑے سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /16 ستمبر ( سیاست نیوز ) عبداللہ پور میٹ کے علاقہ میں ایک شخص نے جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پالتو کتا کے سبب پیش آئے اس واقعہ میں 24 سالہ ومشی نے خودکشی کرلی ۔ ومشی عبداللہ پور میٹ علاقہ کے ساکن راگھوپتی گوڑ کا بیٹا جو بی سی کالونی میں رہتا تھا ۔ کل شام وہ اپنے مکان کے قریب ٹھہرا ہوا تھا کہ اس علاقہ کے ایک اور شہری ایس کے جانی کا اس جانب گذر ہوا ۔ جانی اس کے پالتو کتا کے ساتھ اور ومشی کے مکان کے قریب موجود مٹی کے ڈھیر پر پیشاب کیا اس بات پر ومشی نے اعتراض کرتے ہوئے جانی سے جھگڑا شروع کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑ ے تو محلہ کے دیگر افراد نے ان دونوں کی لڑائی کو رکوایا اور آج بات چیت مقرر کی اس دوران آج صبح کی اولین ساعتوں میں ومشی نے خودکشی کرلی ۔پولیس ذرائع کے مطابق ومشی ذہنی طور پر الجھا ہوا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔