محبوب نگر /27 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل کالج آف ایجوکیشن پالمور یونیورسٹی محبوب نگر کی اطلاع کے مطابق تلنگانہ پولیوشن کنٹرول بورڈ کے تعاون سے پالمور یونیورسٹی کالج آف ایجوکیشن میں 28 مارچ 2024 صبح 10 تا شام 5 بجے ایک روزہ ورکشاپ ’’ ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام ‘‘ برائے بی ایڈ اور ایم ایڈ کالج اساتذہ کیلئے منعقد کیا جارہا ہے ۔ ورکشاپ کا مقصد اساتذہ اور طلباء میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے مسلسل جدوجہد کے لئے راغب کرنا اور پولیوشن سے پاک صحت مند معاشرہ کی تشکیل دینا ہے۔ ورکشاپ میں پروفیسر ایل بی لکشمی کانت راتھوڑ وائس چانسلر پالمور یونیورسٹی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ ڈاکٹر مدھو سدن ریڈی انچارج رجسٹرار، ڈاکٹر پرسنا کمار ، سوشیل سائنٹسٹ مہمانان اعزازی ہوں گے ۔ جے پدما فیکلٹی ممبر بحیثیت ریرسورس پرسن شریک ہوں گی ۔ ڈاکٹر کروناکر ریڈی کوآرڈینیٹر مہمان اور شرکاء کا خیرمقدم کریں گے ۔
مسجد دیندار خاں سنگاریڈی میں جلسہ شہادت حضرت سیدنا
علی کرم اللہ وجہہ
سنگاریڈی 27 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا شاہ محمد مشرف حسین ذکی چشتی القادری کی اطلاع کے بموجب مسلم ملازمین سرکار ضلع سنگاریڈی کے زیر اہتمام یکم اپریل بروز پیر بعد نماز عصر تا افطار تک ایک جلسہ بعنوان ” شہادت حضرت سیدنا علی کرم اللہ وجہہ ” معہ دعوت افطار و طعام زیر صدارت محمد لیاقت علی موظف محکمہ ریوینیو سنگاریڈی منعقد ہوگا جس میں مولانا شاہ محمد مشرف حسین ذکی چشتی القادری کا خطاب ہوگا۔
٭٭٭