پالمور یونیورسٹی کی 16مسلم طالبات کو گورنر کے ہاتھوں گولڈ میڈلس

   

محبوب نگر۔ /26 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پالمور یونیورسٹی محبوب نگر کے تیسرے کانوکیشن جلسہ میں جملہ 16 مسلم طالبات نے گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن سے گولڈ میڈلس حاصل کئے۔ جن میں قابل ذکر آمینہ ظہوربنت ظہور الدین ( فارمیسی 2019) ، انشراء نوشین بنت ڈاکٹر ظہیر الدین ( آرگینک کیمسٹری 2019) ، تسلیم بانو بنت خواجہ پاشاہ مرحوم ( پی جی زوالوجی ) شامل ہیں۔ طالبات نے اپنے والدین اور اساتذہ سے اظہار تشکر کیا۔