پالیسی بازار کی کورونا وائرس ہیلپ لائین متعارف

   

حیدرآباد /17 مارچ ( پریس نوٹ ) ہندوستان کے سب سے بڑے آن لائین انشورنس مارکٹ پلیس اور سرکردہ انشورٹیک برانڈ ، پالیسی بازار ڈاکٹ کام Policy Bazar.com نے ایک خصوصی ہیلپ لائین نمبر یعنی 0124-6372005 ترتیب دیا ہے تاکہ ایسے لوگوں کی مدد اور رہنمائی کی جائے جو انشورنس سے متعلق کوئی شبہات کورونا وائرس کے ضمن میں رکھتے ہیں ۔ یہ ہیلپ لائین نمبر ہفتہ کے تمام 7 دن 10 بجے دن تا 7 بجے شام فعال رہے گا ۔ یہ سرویس ہر ایک کیلئے دستیاب ہوگی جو پالیسی بازار ڈاٹ کام ویب سائیٹ سے پالیسی خریدے ہوں یا پھر نہیں ۔ یاشیش داہیا گروپ سی ای او و شریک بانی نے کہا کہ ہم یہاں آپ کی تمام طرح کی مدد کیلئے ہیں ۔