ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا نے اقتصادی سرگرمیوں میں جاری تیزی اور مزید مہنگائی کے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے جمعرات کو مسلسل نویں مرتبہ پالیسی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کی وجہ سے شرح سود میں کمی کی امید لگائے عام لوگوں کو مایوسی ہوئی ہے ۔مئی 2022 سے 250 بیسس پوائنٹس تک مسلسل چھ مرتبہ کے اضافے کے بعد گزشتہ سال اپریل میں شرح میں اضافے کے سلسلے کو روک دیا گیا اور یہ اب بھی اسی سطح پر ہے ۔آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کی تین روزہ میٹنگ کے بعد رواں مالی سال کی تیسری دو ماہی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے مانیٹری پالیسی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔