حیدرآباد: کنوینر تلنگانہ اسٹیٹ پالی سیٹ کی اطلاع کے مطابق پالی سیٹ میں داخلوں کیلئے پراسیسنگ فیس اور سلاٹ بکنگ کیلئے فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 ستمبر 2020 ہے۔ فیس ادخال کی تفصیلات
https://tspolycet.nic.in
سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ اسناد کی تصدیق کی آخری تاریخ 18 ستمبر ہے۔ یہ کام 36 مراکز پر انجام دیا جارہا ہے۔ تاحال 3660 طلبہ اس میں حصہ لے چکے ہیں۔