حیدرآباد ۔ 4 اگست (پریس نوٹ) کمشنر تکنیکل ایجوکیشن اینڈ کنوینر پالی سیٹ نوین متل نے آج بتایا کہ پالی سیٹ کورسیس میں داخلہ کے لئے پروسیسنگ فیس کی ادائیگی اور سلاٹ بکنگ کا آغاز 5 اگست سے ہوگا۔ تفصیلات ویب سائٹ
https://tspolycet.nic.in
سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ 6 اگست سے اسناد کی تنقیح ہوگی۔