حیدرآباد 28 اپریل (سیاست نیوز) محکمہ فنی تعلیم نے انجینئرنگ، اگریکلچر، ویٹرنری اور فشریز کورسیس میں داخلوں کے لئے 26 مئی کو منعقد شدنی پالی سیٹ امتحان 2024 میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب کئے ہیں۔ اس کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ جرمانہ کے بغیر 28 اپریل تھی تاہم 100 روپئے جرمانہ کے ساتھ 30 اپریل تک درخواست داخل کی جاسکتی ہے۔30 اپریل کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔