پالی سیٹ کے اہلیتی امتحانات کیلئے اعلامیہ کی اجرائی

   

حیدرآباد ۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) پالی سیٹ 2019ء کیلئے اہلیتی امتحانات میں شرکت کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے اور پالی سیٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے تین سالہ انجینئرنگ ڈپلومہ کورس میں داخلے کے اہل ہوں گے۔ پالی سیٹ میں شرکت کیلئے ایس ایس سی کامیاب یا جاریہ ماہ مارچ میں ایس ایس سی امتحانات لکھنے والے بھی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں جبکہ پالی سیٹ میں مختلف کورسیس جیسے سیول، کمپیوٹر، آٹو موبائیل، آرکٹکچرل، ای سی ای، ای ای ای، کیمیکل، آئی ٹی میکانیکل، مائننگ، پیاکنگ، پرنٹنگ، ہوم سائنس، گارمنٹ ٹکنالوجی، کرافٹ ٹیکنالوجی، بائیو میڈیکل، مٹرالوجی، لیدر ٹکنالوجی، انڈسٹریل الیکٹرانکس اور ٹکسٹائیل انجینئرنگ کے علاوہ مزید کورسیس بھی ہیں۔ امیدواروں کو ریاستی سطح پر پالی سیٹ میں حاصل کرنے والے رینک اور امیدوار کی جانب سے اختیار کردہ کورس کے مطابق داخلے دیئے جائیں گے۔ خواہشمند امیدوار اپنی درخواست 24 اپریل تک آن لائن داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ https://polycetts.nic.in ملاحظہ کرسکتے ہیں۔