حیدرآباد 23 اپریل (راست) ایس ایس سی کے بعد پالی ٹکنک انٹرنس پالی سٹ 17 مئی کو مقرر ہے۔ اس کے فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 24 اپریل ہے اور 100 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 25 اپریل ہے۔ اس انٹرنس کے ذریعہ انجینئرنگ ڈپلوما کورسیز میں داخلے ہوتے ہیں۔ اس کی کوچنگ کلاسیس، ماڈل ٹسٹ گائیڈنس کے لئے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر 9063244927 پر رابطہ کریں۔ شاہ علی بنڈہ میں کلاسیس ہیں۔
ایمسیٹ اور نیٹ کم مدتی کوچنگ کلاسیس
حیدرآباد 23 اپریل (راست) ایمسیٹ تلنگانہ میں انٹر بی پی سی طلبہ کیلئے 9 مئی ۔ 10 مئی اور ایم پی سی طلبہ کے لئے 12 تا 14 مئی کو ہے اور نیٹ 7 مئی کو مقرر ہے۔ اس کی کم مدتی کوچنگ کلاسیس تاریخ امتحان تک رکھی گئی ہے۔ امیدوا 9063244927 پر ربط کریں۔