حیدرآًاد۔ ریاستی فنی تعلیم و ٹریننگ بورڈ نے ایک مشترکہ پالی ٹکنک کامن انٹرنس ٹسٹ 2 ستمبر کو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ امتحان 11 بجے دن منعقد ہوگا ۔ ایل پی سیٹ 2020 کا بھی 6 ستمبر کو انعقاد عمل میں لانے کا ریاستی فنی تعلیم بورڈ نے فیصلہ کیا ہے ۔ پرچہ اول 11 بجے دن سے ایک بجے دن تک ہوگا جبکہ پرچہ دوم 2.30 بجے دن سے 4.30 بجے دن تک منعقد کیا جائیگا ۔