پالی ٹکنیک انٹرنس ٹسٹ14 مئی آخری تاریخ

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( راست ) : ایس ایس سی کے بعد پالی ٹکنیک انٹرنس پالی سٹ کے فارم آن لائن داخل کرنے کی 200 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ آخری تاریخ 14 مئی ہے ۔ اس کے ذریعہ انجینئرنگ ڈپلوما کورسز میں داخلے دئیے جاتے ہیں ۔ اس کی رہنمائی ٹسٹ میٹریل گائیڈس کوچنگ کے لیے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر اور حیات کالج نئی روڈ شاہ علی بنڈہ پر صبح 9 تا 11-30 بجے کلاس میں شرکت کرسکتے ہیں ۔۔
نیٹ پری کونسلنگ رہنمائی
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( راست ) : نیٹ ( میڈیکل انٹرنس ) کے 7 مئی کے انعقاد کے بعد اس کی کلید key مختلف قومی سطح کے خانگی اداروں نے جاری کی جس سے طالب علموں کے ان کے محصلہ نشانات کا اندازہ ہوا ۔ اس کے ذریعہ ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس ، ایوش کورسز میں داخلے ہوتے ہیں ۔ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر 4 تا 7 بجے شام ایم اے حمید سے ربط کریں ۔۔