پال گھر لنچنگ بچوں کے اغواء کی افواہوں پرہوئی : حکومت

   

ممبئی : مہاراشٹرا سی آئی ڈی کی پال گھر ماب لنچنگ کیس میں تیار کردہ چارج شیٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ یہ واقعہ بچوں کو اغواء کرلینے سے متعلق افواج پر پیش آیا۔ ریاستی وزیرداخلہ انیل دیشمکھ نے جمعرات کو کہاکہ بدبختی کی بات یہ ہے کہ بعض پارٹیوں نے اِسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی اور اِس واقعہ کے بعد عوام کو فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کرنا چاہا۔ تاہم دیشمکھ نے کسی پارٹی یا فرد کا نام نہیں لیا۔