ممبئی : مہاراشٹرا پولیس کے محکمہ سی آئی ڈی نے جاریہ سال اپریل میں پیش آئے پال گھر لنچنگ کیس میں مزید 8 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس کیس کے سلسلے میں تاحال 186 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کل 24 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ آج مزید 8 افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ اس کیس میں ایک پجاری اور ڈرائیور کو ہلاک کیا گیا تھا۔
