تھانے : پال گھر موب لنچنگ کیس میں گرفتار شدہ 47 ملزمین کو تھانے کی عدالت نے پیر کو ضمانت دیدی ۔ ڈسٹرکٹ جج پی پی جادھو نے حکم دیا کہ ملزمین کو فی کس 15ہزار روپئے کے مچلکے پر رہا کردیا جائے ۔ گزشتہ ماہ عدالت نے یہی کیس میں 58 ملزمین کو ضمانت دی تھی ۔ اس کیس کے سلسلے میں اب تک تقریباً دو سو افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ ایڈوکیٹس امروت ادھیکاری اور اتل پاٹل نے درخواست گذاروں کی طرف سے عدالت میں بیان دیا کہ اُن کے موکلین کا لنچنگ کے واقعہ میں کوئی رول نہیں اور پولیس نے اُنھیں محض شبہ پر گرفتار کیا۔ مہاراشٹرا پولیس کے سی آئی ڈی ( کرائم ) نے اس کیس میں چارج شیٹ داخل کی ہے ۔