پام آئل مشن کی شروعات اگست میں

   

نئی دہلی: ملک میں پام آئل کی دستیابی کو بڑھانے کے مقصد سے اگست میں اس کے پودے لگانے کے لیے قومی سطح پر مشن پام آئل شروع کیا جائے گا۔ اس کے لیے 2025-26 تک 11.20 لاکھ ٹن پام آئل کی پیداوار کے لیے 10 لاکھ ہیکٹر میں اس کے پودے لگائے جائیں گے ۔ اس مشن کے تحت ریاستی حکومت پام آئل پروسیسنگ کمپنیوں کے ساتھ مل کر 25 جولائی سے یہ مہم شروع کی گئی ہے ۔ پتانجلی، گودریج اور تھری ایف کمپنیوں نے کسانوں کے ساتھ مل کر پام کے پودے لگانا شروع کر دیے ہیں۔ یہ مہم 12 اگست تک جاری رہے گی۔ یہ مہم آندھرا پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو، اڈیشہ، کرناٹک، گوا، آسام، تریپورہ، ناگالینڈ، میزورم اور اروناچل پردیش میں شروع کی گئی ہے ۔ یہ 27 جولائی سے شمال مشرقی علاقے میں شروع کئی گئی ہے ، جو 12 اگست تک چلے گی۔