پام آئیل کی کاشت ، تلنگانہ کی بھرپور مدد کا تیقن: تومر

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ ڈسمبر (پریس نوٹ) مرکزی وزارت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ تلنگانہ پام آئیل کی کاشت میں بہت آگے ہے اور آنے والے برسوں میں تلنگانہ اس کی کاشت میں قائدانہ موقف کا حامل ہوگا۔ خوردنی تیل ۔ پام آئیل پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تیقن دیا کہ پام آئیل کی کاشت میں دیگر ریاستوں کے ساتھ تلنگانہ سے بھی تعاون کیا جائے گا۔