پام آئیل کی کاشت کرنے کسانوں کو ترغیب

   

نارائن پیٹ میں عہدیداروں کے اجلاس سے ضلع کلکٹر کا خطاب، منصوبہ بندی پر زور

نارائن پیٹ /26 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر کویا سری ہرشا ، آئی اے ایس نے کہا کہ کسانوں کو باغبانی کی فصلیں کاشت کرکے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنا چاہئے ۔ آج ضلع کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقدہ اجلاس جس میں باغبانی آفیسر ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرکلسٹر آفسران اور نرسری انچارجز نے شرکت کی ۔ پام آئیل کی کاشت کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ اس سال ضلع میں 6200 ایکڑ اراضی پر پام آئیل کی کاشت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں 1752 ایکڑ اراضی کیلئے منطورہ ڈرپ کیلئے ڈی ڈیز موصول ہوچکے ہیں اور مزید 400 ایکڑ پر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔ ایم آئی کمپنی کو 600 ایکڑ کیلئے ڈرپ دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ چونکہ برسات کا موسم ہے ۔ اس لئے 400 ایکڑ پر کاشت کیلئے تخم ریزی مکمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ نئی ڈرپ کے حصول کے ساتھ ایم آئی کمپنی کو ڈی ڈیز ادا کی جائے گی ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ ہر ہفتہ تازہ صورتحال آن لائن بھیجی جائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مریکل منڈل میں 160 ایکڑ زیر التواء ہے اور اس کو جلد مکمل کرنا چاہئے ۔ جبکہ مدور منڈل میں 75 ایکڑ دھنواڑہ منڈل میں 70 ایکڑ ایک ہفتہ میں مکمل ہونا چاہئے ۔ متعلقہ عہدیداروں کو اس ہفتہ 560 ایکڑ پر کاشت مکمل کرلینی چاہئے ۔ اس اجلاس میں ضلع ہارٹیکلچر آفیسر مسٹر سائی بابا ، متعلقہ عہدیداروں نے شرکت کی ۔