پاناما میں 6.9شدت کا زلزلہ

   

پناما سٹی: یہ زلز لہ سطح زمین سے 22 کلومیٹر گہرائی میں آیا جس کے بعد کسی قسم کی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے ۔شمالی امریکی ملک پاناما میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا ہے ۔یہ زلز لہ سطح زمین سے 22 کلومیٹر گہرائی میں آیا جس کے بعد کسی قسم کی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔پاناما سول دفاعی ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقے کا مشاہدہ جاری ہے ۔ابتدائی اطلاعات آنے تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔