پانچوں انتخابی ریاستوں میں کوروناکے کیسزمیں تیزی سے اضافہ

   

انتخابی ریاستوں میں جس طرح لاکھوں کی ریلیاں کی گئیں۔مرکزی وزراء سمیت برسراقتدارجماعت اوراپوزیشن کے لیڈران ریلیاں کررہے تھے ۔ان کی نتائج سامنے آرہے ہیں۔لیکن کوروناکوپھیلانے کی ذمے داری کوئی لینے کوتیارنہیں ہے۔انتخابی ریاستوں میں کورونا کیسوں میں اضافے ہواہے۔تمل ناڈو ، کیرالہ ، پڈوچری ، آسام اور مغربی بنگال میں ایک ماہ قبل کے اعداد و شمار اسی بات کی نشاندہی کررہے ہیں۔ 15 اپریل سے 15 مئی کے مقابلہ میں ان پانچ ریاستوں میں کورونا کے کل کیسز میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے ، جبکہ اموات کے اعدادوشمار میں 6 گنا اضافہ ہوا ہے۔ اسمبلی انتخابات کے بارے میں بات کریں توآسام ، بنگال ، تمل ناڈو ، پڈوچیری اور کیرالہ میں 15 اپریل کو کورونا کے کل کیسز 26594 تھے جو اب بڑھ کر92794 ہوگئے ہیں۔ جب کہ 15 اپریل ، 2021 کو ان پانچ ریاستوں میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی کل اموات 112تھیں۔اب یہ تعداد بڑھ کر 626 ہوگئی ہے۔