پانچویں مرحلے میں 69امیدواروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ ہوگا

   

نئی دہلی: آئندہ 20 مئی کو لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 695 امیدوار میدان میں ہوں گے ۔ الیکشن کمیشن نے بدھ کو کہا کہ پانچویں مرحلے میں اتر پردیش کی 14، مہاراشٹر کی 13، مغربی بنگال کی سات، بہار اور اڈیشہ کی پانچ، پانچ، جھارکھنڈ کی تین اور جموں و کشمیر اور لداخ کی ایک ایک سیٹ پر انتخابات ہوں گے ۔ اس مرحلے کے لیے 1586 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے ہیں ۔ 3 مئی کو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد 749 کاغذات نامزدگی درست پائے گئے ۔ نام واپس لینے کے بعد اب کل 695 امیدوار میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مہاراشٹر کی 13 نشستوں کے لیے سب سے زیادہ 512 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے ۔ اس کے بعد اتر پردیش کی 14 سیٹوں کے لیے 466 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے ۔ جھارکھنڈ کی چترا پارلیمانی سیٹ کے لیے سب سے زیادہ 69 نامزدگیاں داخل کی گئیں۔ دوسرے نمبر پر اتر پردیش کی لکھنؤ سیٹ کے لیے سب سے زیادہ 67 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے ۔ پانچویں مرحلے میں ایک سیٹ کے لیے اوسطاً 14 امیدوار میدان میں ہیں۔