حیدرآباد /31 جنوری ( سیاست نیوز ) گچی باؤلی کے علاقے میں پیش آئے واقعہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر 5 ویں منزل سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 27 سالہ کرشنا چیتنیہ جو پیشہ سے آئی ٹیک ملازم تھا ۔ گچی باؤلی کے ایک ہاسٹل میں رہتا تھا ۔ روزآنہ کے معمول کی طرح وہ کل ہاسٹل پہونچا اور رات دیر گئے موبائل فون پر بات چیت میں مصروف ہوگیا ۔ متوفی شخص عمارت کی 5 ویں منزل پر بات چیت میں مصروف تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع
جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی
حیدرآباد /31 جنوری ( سیاست نیوز ) زائد جہیز کیلئے ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے حودکشی کرلی ۔ چیوڑلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 23 سالہ جیوتی نے خودکشی کرلی ۔ جیوتی کی شادی حالیہ عرصہ میں نوین سے ہوئی تھی ۔ جو پیشہ سے خانگی ملازم ہے ۔ گذشتہ دنوں جیوتی اور نوین کا جھگڑا ہوا اور جیوتی نے انتہائی اقدام کرلیا جوتی کے والدین نے نوین اور اس کے رشتہ داروں پر زائد جہیز کیلئے ہراسانی کا الزام لگایا اور جیوتی کی موت کا ذمہ دار ٹہرایا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع