پانچ آئی آئی ٹیز کو توسیع دی جائے گی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے 11828.79 کروڑ روپے کی لاگت سے آندھرا پردیش (تروپتی)، چھتیس گڑھ (بھیلائی)، جموں و کشمیر (جموں)، کرناٹک (دھارواڑ) اور کیرالہ (پلکڈ) میں واقع پانچ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کی تعلیمی اور بنیادی ڈھانچے کی صلاحیت میں توسیع کی منظوری دی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں چہارشنبہ کو یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔ پانچ نئے آئی آئی ٹی ، آئی آئی ٹی تروپتی، آئی آئی ٹی پلکڈ، آئی آئی ٹی بھیلائی، آئی آئی ٹی جموں اور آئی آئی ٹی دھارواڑ کی تعلیمی اور بنیادی ڈھانچے کی صلاحیت کو بڑھایا جائے گا۔ یہ پورا عمل سال 2025-26 سے 2028-29 تک چار سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا اور اس کی کل لاگت 11828.79 کروڑ روپے ہے ۔ کابینہ نے ان میں 130 پروفیسر اور اس سے اوپر کی آسامیاں تخلیق کرنے کی بھی منظوری دی ہے ۔ اگلے چار برسوں میں ان آئی آئی ٹیز میں طلباء کی تعداد میں 6500 سے زیادہ اضافہ کیا جائے گا۔ کابینہ کے اجلاس میں صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئیز) کی اپ گریڈیشن اور مہارت کی ترقی کے لیے پانچ نیشنل سینٹرز آف ایکسی لینس کے قیام کی قومی اسکیم کی بھی منظوری دی گئی۔ اس میں 60000 کروڑ روپے خرچ ہوگا جس میں مرکزی حصہ 30000 کروڑ روپے ، ریاست کا حصہ 20000 کروڑ روپے اور صنعت کا حصہ 10,000 کروڑ روپے ہوگا۔