شیلانگ۔ 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے کولکتہ پولیس کمشنر راجیو کمار کو مسلسل پانچ دن کی پوچھ تاچھ کے بعد جو مبینہ چٹ فنڈ کے سلسلے میں کی گئی تھی ، واپسی کی اجازت دے دی۔ 12 سی بی آئی عہدیداروں نے راجیو کمار سے ان کے مبینہ ملوث ہونے کے بارے میں تفتیش کی تھی۔ مبینہ طور پر راجیو کمار 2000 کروڑ روپئے مالیتی شاردا چٹ فنڈ اسکام میں ملوث ہیں۔