حیدرآباد: پانچ روپئے کے سکہ نے بچی کی جان لے لی۔ ریاست تلنگانہ ضلع یادادری بھونگیرکے بھودان پوچم پلی سے تعلق رکھنے والے مہیش اورسریتا کی بیٹی 4 سالہ چترا نے ایک ہفتہ قبل گھر میں کھیلنے کے دوران پانچ روپئے کا سکہ نگل لیا تھا جو اس کے گلے میں پھنس گیا۔فوری طورپرلڑکی کو علاج کیلئے حیدرآباد کے خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کے گلے سے سکہ نکال دیا اوراسے گھربھجوادیا گیا۔ کل لڑکی کی طبعیت اچانک بگڑگئی اسے دوبارہ حیدرآباد کے ہاسپٹل منتقل کیا جارہا تھا کہ اس نے راستہ میں ہی دم توڑ دیا۔