پانچ ریاستوںکے نتائج کا تلنگانہ پر اثر نہیں پڑیگا: بھٹی وکرامارکا

   

کانگریس قائدین متحد۔ انتخابات میں جیت اور ہار معمول کی بات
حیدرآباد۔10۔ مارچ (سیاست نیوز) کانگریس مقننہ پارٹی کے لیڈر ملو بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی نتائج کا تلنگانہ کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سی ایل پی لیڈر نے کہا کہ انتخابات میں سیاسی جماعتوں کیلئے کامیابی اور شکست معمول کی بات ہے۔ پنجاب میں کانگریس پارٹی کئی برسوں تک برسر اقتدار رہی لیکن امریندر سنگھ چیف منسٹر کی حیثیت سے ناکام ثابت ہوئے جس کا اثر کانگریس پارٹی پر پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کانگریس قائدین نے مرض آنے سے پہلے ہی دوائی لے لی تھی۔ امریندر سنگھ طویل عرصہ تک چیف منسٹر برقرار رہے لیکن وہ عوام کی توقعات پر پورے اتر نہیں سکے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی متحد ہے اور قائدین کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلہ پر اختلاف رائے ہر پارٹی میں موجود ہوتا ہے لیکن کانگریس پارٹی مجموعی طور پر تلنگانہ میں مضبوط اور مستحکم ہے۔ بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں مخالف کے سی آر حکومت لہر صاف طورپر دکھائی دے ی اور کانگریس پارٹی برسر اقتدار آئے گی۔ ر