پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں چند ہفتوں کی توسیع کا امکان

   

نئی دہلی :آئندہ اپریل؍ مئی میں پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات چند ہفتے آگے بڑھ سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق بورڈ امتحانات کی تاریخوں کے مدنظر کسی قسم کے تضادات سے بچنے اور اپریل تک اس عمل کو مکمل کرنے کیلئے کمیشن اسمبلی انتخابات کو چند ہفتے آگے بڑھانے پر غور و خوض کرسکتا ہے ۔ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان فروری کے وسط تک کیا جاسکتا ہے ۔اس سال اپریل۔ مئی میں مغربی بنگال، ٹاملناڈو ،آسام، کیرلااور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ان ریاستوں میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے سنٹرل فورس کی موجودگی سب سے زیادہ ہوگی۔