پانچ ریاستوں کے کانگریس سربراہ برطرف

   

نئی دہلی : صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج اُن 5 ریاستوں میں پارٹی کے سربراہوں کو برطرف کردیا جہاں پارٹی کو گزشتہ ہفتے شکست فاش برداشت کرنی پڑی۔ اِس طرح سونیا گاندھی نے مابعد انتخابی شکست پہلی کارروائی کرتے ہوئے تنظیم جدید کی شروعات کی ہے۔ جنھیں برطرف کیا گیا اُن میں نوجوت سنگھ سدھو بھی شامل ہیں جو پنجاب کے کانگریس سربراہ تھے۔