پانچ سالہ لڑکی کی عصمت ریزی دو افراد کو 20 سال قید بامشقت

   

نئی دہلی ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے دو افراد کو 20 سال قید بامشقت کی سزاء سنائی جن پر گاندھی نگر میں 2013ء میں پانچ سالہ لڑکی کا اغواء، عصمت ریزی اور اس کے فوت ہوجانے کے خیال سے ایک گھر میں اسے چھوڑ کر فرار ہونے کا الزام ہے۔ یہ واقعہ نربھئے واقعہ کے صرف چار ماہ بعد پیش آیا تھا۔ عدالت نے کہا ہیکہ وہ ملزمین کی عمر اور معاشی پس منظر دیکھتے ہوئے یہ سزاء دے رہی ہے۔ ملزمین میں منوج شاہ 30 سال اور پردیپ کمار 25 سال شامل ہیں۔ اس واقعہ کے 40 گھنٹوں بعد لڑکی کو بچا لیا گیا تھا جس کا دہلی کے ایمس میں علاج کیا گیا۔