انڈیانا: امریکہ کے انڈیانا میں ایک پانچ سالہ لڑکے نے گھر میں گھسے مسلح لٹیروں سے اپنی ماں کو محفوظ رکھا۔ گذشتہ ماہ پیش آئے اس واقعہ کا ویڈیو خود پولیس نے شیئر کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ چار افرفراد نے دروازہ کھٹکھٹایا اور لڑکے نے دروازہ کھولا۔ لڑکے کو ڈھکیل کر وہ گھر میں گھس گئے۔ اس درمیان لڑکے نے اپنی ماں کو کسی طرح اشارہ کردیا اور وہ گھر میں محفوظ جگہ چھپ گئی۔ پڑوسیوں نے فائرنگ کی آواز سنی لیکن متاثرہ مکان میں کوئی فرد زخمی نہیں ہوا۔
