پانچ سالہ میعاد کے بعد سیاست سے سبکدوش ہوجاؤں گی: شیخ حسینہ

   

ڈھاکہ ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم بنگلہ دیش جنہوں نے ریکارڈ چوتھی بار انتخابات میں فتح حاصل کی اور اس طرح ملک میں طویل ترین عرصہ تک خدمات انجام دینے والی سیاسی قائد بن گئیں۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں یہ اشارہ دیا ہیکہ وہ اب نوجوان نسل کو سیاست میں موقع دینے کی خواہاں ہیں اور سیاسی زندگی سے سبکدوش ہوجانا چاہتی ہیں ۔جرمن براڈ کاسٹر کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے 71 سالہ شیخ حسینہ جنہوں نے صرف ایک ماہ قبل ہی وزیراعظم کا چوتھی بار عہدہ سنبھالا ہے، نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پانچ سالہ میعاد کے بعد وہ سیاست کو خیرباد کہہ دیں گی۔ بنگلہ دیش کے روزنامہ ڈھاکہ ٹریبون نے یہ رپورٹ دی۔ انہوں نے کہاکہ اب وہ سیاسی زندگی سے مزید وابستہ رہنا نہیں چاہتیں۔ میرا خیال ہیکہ ہر ایک قائد کو نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کا موقع دینا چاہئے۔