نئی دہلی، 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی جائداد میں گذشتہ پانچ سال کے دوران ایک کروڑ 30 لاکھ روپیے کا اضافہ ہوا ہے ۔ مسٹر کیجریوال منگل کے روز نئی دہلی اسمبلی حلقے سے تیسری مرتبہ انتخابی میدان میں اترے ہیں۔ گذشتہ پانچ سال کے دوران ان کی کل جائداد میں ایک کروڑ 30 لاکھ روپیے تو نقد میں سات لاکھ 69 ہزار 736 روپیے کا اضافہ ہوا ہے ۔ گذشتہ پانچ سال کے دوران جیت کے تئیں پُر اعتماد مسٹر کیجریوال نے اس مرتبہ ‘اچھے بیتے پانچ سال، لگے رہو کیجریوال’ کے نعرے کے ساتھ اے اے پی پھر انتخابی میدان میں ہے ۔ دہلی اسمبلی کا الیکشن آٹھ فروری کو ہونا ہے ۔ گذشتہ مرتبہ اے اے پی نے 70 میں 67 سیٹیں جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ جام نگر ہاؤس میں منگل کے روز داخل پرچہ نامزدگی میں مسٹر کیجریوال کی طرف سے جائدادکے سلسلے میں جو حلف نامہ دیا گیا ہے ۔ اس میں کل 3.4 کروڑ روپیے کی جائداد کا ذکر کیا ہے جو سنہ 2015 کے مقابلے 1.3 کروڑ روپیے زیادہ ہے ۔ گذشتہ اسمبلی انتخابات کے وقت مسٹر کیجریوال نے حلف نامے میں اپنی کل جائداد 2.1 کروڑ روپیے بتائی تھی۔ اس بار 2020 کے حلف نامے میں مسٹر کیجریوال نے نقد نو لاکھ 95 ہزار 741 روپیے بتائے ہیں جو گذشتہ مرتبہ دو لاکھ 26 ہزار پانچ روپیے ہی تھا۔ غیر منقولہ جائداد کی قیمت بھی 2015 کے مقابلے 92 لاکھ روپیے سے بڑھ ایک کروڑ 77 لاکھ روپیے ہوگیا۔ ان کی غیر منقولہ جائداد کی قیمت میں گذشتہ پانچ سال کے دوران 85 لاکھ روپیے کے اضافے کے ساتھ ایک کروڑ روپیے 77 لاکھ روپیے ہو گئی۔ ان کی غیر منقولہ جائداد کی قیمت میں گذشتہ پانچ سال کے دوران 85 لاکھ روپیے کا اضافہ ہوا ہے ۔حلف نامے کے مطابق مسٹر کیجریوال نے 1998 میں غازی آباد کے اندراپورم میں ساڑھے تین لاکھ روپیے کی قیمت کا ایک فلیٹ خریدا تھا جس کی بازار میں قیمت فی الحال 1.4 کروڑ روپیے ہو گئی ہے ۔ سنہ 2015 میں اس کی قیمت 55 لاکھ روپیے تھی۔ وزیر اعلیٰ کی جائداد کی قیمت 37 لاکھ روپیے حسب سابق رہی۔مسٹر کیجریوال کی بیوی سنیتا کیجریوال جو انڈین ریوینو سروس (آئی آر ایس) کی سابق افسر ہیں، ان کی منقولہ جائداد 2015 کے 15.28 لاکھ روپیے بڑھ کر 57.01 لاکھ روپیے ہوگئی ہے ۔ محترمہ کیجریوال نے 2010 میں ہریانہ کے گروگرام میں 61 لاکھ روپیے کی غیر منقولہ جائداد خریدی تھی جس کی قیمت 2015 میں ایک کروڑ روپیے ہو گئی تھی اور وہ 2020 میں بھی اتنی ہی ہے ۔ ان کے پاس 2015 میں 300 گرام سونا تھا جو 2020 میں بڑھ کر 320 گرام رہ گیا۔گذشتہ اسمبلی انتخابات کے وقت ان پر دس معاملے درج تھے جن کی تعداد اب بڑھ کر 13 ہوگئی ہے ۔
خاندان کی بھلائی کو ذہن میں رکھ کر ووٹ ڈالیں:کجریوال
میں نے فیملی میں بڑے بیٹے کی طرح ذمہ داری نبھائی ہے، چیف منسٹر دہلی کا روڈ شو سے خطاب
نئی دہلی ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے اپوزیشن پارٹیوں کے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ 8 فروری کے اسمبلی چناؤ میں عام آدمی پارٹی کو ووٹ ڈالیں تاکہ قومی دارالحکومت میں گزشتہ پانچ سال میں کیا گیا کام ضائع نہ ہونے پائیں۔ انہوں نے کہا کہ ساری دہلی کو تعلیم اور نگہداشت صحت کے نظام میں ترقی کی اساس پر ووٹ لینا چاہئے۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کے امیدوار اجیش یادو کے حق میں حلقہ بدلی میں روڈ شو سے خطاب میں کہا کہ ہم نے ہمارے اسکولس ، ایجوکیشن سسٹم ، ہیلت کیر کو بہتر بنانے کیلئے کافی محنت کی ہے۔ آپ کے بچوں کی تعلیم پر توجہ کون دے گا ، آپ اچھی اور واجبی نگہداشت صحت میں کون مدد کرے گا ؟ انہوں نے یہ سوالات اس تناظر میں کئے کہ اگر کوئی دیگر پارٹی کو ووٹ ڈالیں اور موجودہ حکومت کی کارکردگی کا تسلسل ٹوٹ جائے تو ان اہم شعبوں کا کیا ہوگا۔ لہذا میری آپ تمام سے اپیل ہے کہ بالخصوص وہ جو کانگریس اور بی جے پی کے حامی ہیں، آپ بھلے ہی اپنے پارٹیوں کے حامی رہیں لیکن اس مرتبہ ووٹ ہمیں دیں ۔ چیف منسٹر کجریوال اور عام آدمی پارٹی کے نیشنل کنوینر نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت نے اپنی پانچ سالہ میعاد میں شہر کیلئے بہت کچھ کیا ہے ۔ انہوں نے کچھ اس طرح محنت کی جیسے کسی فیملی میں بڑا بیٹا کرتا ہے۔ بڑے بیٹے پر ہی زیادہ تر ذمہ داریاں ڈالی جاتی ہیں۔ 70 رکنی دہلی اسمبلی کیلئے الیکشن 8 فروری کو ہوگا اور 11 فروری کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔
