پانچ سال میں ہندوستان نے سرحد پار تین حملے کئے : راج ناتھ سنگھ

,

   

منگلورو 9 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان نے گذشتہ پانچ سال میں سرحد پار تین مرتبہ حملے کئے ۔ راجناتھ سنگھ نے اوڑی کے بعد 2016 میں کئے گئے سرجیکل اسٹرائیک اور پلواما کے بعد کئے گئے حملوں کا تذکرہ کیا تاہم کہا کہ وہ تیسری کارروائی کا انکشاف نہیں کرینگے ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ ابنائے وطن سے کہنا چاہتے ہیںکہ گذشتہ پانچ سال میں ہم نے ملک کی سرحدات کے پار تین مرتبہ کارروائی کی اور ہمارے جوانوں نے کامیابی سے فضائی حملے کئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دو حملوں کے بارے میں ضرور بتائیں گے لیکن تیسرے حملے کے تعلق سے کچھ نہیں بتائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ اوڑی کے بعد حملہ کیا گیا اور دوسرا حملہ پلواما کے بعد کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے حملے کے تعلق سے وہ کچھ نہیں کہیں گے ۔ انہیں نے مزید کوئی وضاحت نہیں کی ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان اب کمزور نہیں رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہم نے اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ہندوستان نے ایک سے زائد موقعوں پر ایسا کیا ہے ۔ وزیر داخلہ نے تیسرے حملے کی کوئی وضاحت بھی نہیں کی ۔