پانچ فٹ لمبا مگرمچھ گجرات میں ایک عوامی بنچ کے نیچے پوشیدہ

   

٭ گجرات سوسائٹی برائے انسداد بے رحمی برائے جانوران جی ایس پی سی اے نے اتوار کے دن ایک پانچ فٹ طویل مگرمچھ کو ضلع وڈودرہ میں بچالیا۔ علاقہ کے شہریوں نے اِس مگرمچھ کو ایک عوامی بنچ کے نیچے دیکھا تھا اور عہدیداروں کو اطلاع دی تھی۔ بارش کی وجہ سے جنگلی جانور بعض اوقات کھلے مقامات پر نکل آتے ہیں۔ محکمہ جنگلات کے ایک عہدیدار نے کہاکہ یہ رینگنے والا جانور محکمہ جنگلات کے سپرد کردیا گیا۔