پانچ ماہ کی حاملہ خاتون 10 کیلو میٹر کی دوڑ میں کامیاب

   

بنگلورو : بنگلور میں پانچ ماہ کی حاملہ خاتون نے ٹی سی ایس ورلڈ 10K رن 10 کیلو میٹر کی دوڑ62 منٹ میں کامیاب طور پر مکمل کرلی۔ اتوار کے روز منعقدہ یہ مقابلہ گذشتہ 9 سال سے جاری ہے۔ انکیتا گور نے کہا کہ حمل کے دوران دوڑنا ایک اچھی ورزش ہے۔ انکیتا گوڑ پیشہ سے انجینئر ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی میراتھن جیسے برلن ، بوسٹن اور نیویارک میں بھی حصہ لیا تھا۔