پانچ مختلف کارپوریشنوں کے صدورنشین کا تقرر

   

حیدرآباد17 ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سرکاری اداروں پر تقررات کا عمل جاری رکھتے ہوئے مزید 5 کارپوریشنوں پر صدورنشین کا تقرر کیا ہے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے صدورنشین کے تقررات کیلئے جی او آر ٹی 2798 جاری کیا۔ جے گوری شنکر کو تلنگانہ ساہتیہ اکیڈیمی صدرنشین مقرر کیا گیا۔ سابق رکن اسمبلی اے للیتا کو تلنگانہ اسٹیٹ ویمنس کوآپریٹیو ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا صدرنشین مقرر کیا گیا ۔ جی نگیش کو تلنگانہ بیوریجس کارپوریشن کا صدرنشین مقرر کیا گیا۔ ڈی بالراجو یادو کو تلنگانہ اسٹیٹ شیپ اینڈ گوٹ ڈیولپمنٹ کوآپریٹیو فیڈریشن جبکہ پی جگن موہن راؤ کو تلنگانہ اسٹیٹ ٹکنالوجی سرویسز لمٹیڈ کا صدرنشین مقرر کیا گیا ۔ تمام صدور نشین کی میعاد دو سال رہے گی۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر نے ایم ایل سی انتخابات کے فوری بعد نامزد عہدوں پر تقررات کا آغاز کرتے ہوئے پارٹی قائدین میں ناراضگی دور کرنے کی کوشش کی ہے۔ر