پانچ گارنٹی اسکیموں کو جلد ہی نافذ کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ سدرامیا

   

بنگلورو:جنوبی ریاست کرناٹک میں برسر اقتدار بی جے پی کو شکست دے کانگریس پارٹی اب زمام حکومت سنبھال چکی ہے۔ کانگریس پارٹی سے عوام کی کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ ادھر ریاست کے وزیر اعلی سدارامیا نے اسمبلی میں اعلان کیا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے پانچ گارنٹی اسکیموں کو جلد ہی نافذ کیا جائے گا۔ ان پانچ اسکیموں سے متعلق 2 جون کو ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔