پانچ ہزار سرکاری اسکول ٹیچروں کو آئی ٹی ٹریننگ کا پروگرام

   

حیدرآباد /6 ستمبر ( سیاست نیوز) کنفڈریشن آف انڈین انڈسٹری ( سی آئی آئی ) ، تلنگانہ چیاپٹر نے محکمہ اسکولی تعلیم کے ساتھ یادداشت مفاہمت طئے کیا ہے ۔ جس کے تحت ریاست بھر میں 5 ہزار سرکاری ٹیچوں کو بنیادی آئی ٹی ٹریننگ فراہم کی جائے گی ۔ صنعت کے بڑے ادارے نے آج ایک بیان میں بتایا کہ ابتداء میں وہ حیدرآباد سے شروعات کریں گے اور اسے ورنگل ، نظام آباد ، کریم نگر اور دیگر مقامات تک وسعت دیں گے ۔ اس پراجکٹ پر ٹاٹا کنسلٹنسی سرویسیس اور سی آئی آئی ممبر کمپنیوں کے ساتھ شراکت میں عمل کیا جائے گا ۔ اس پروگرام میں تقریباً 5 سو کارپوریٹ والینٹیرس مشغول رہیں گے ۔ بی جناردھن ریڈی سکریٹری محکمہ تعلیم نے ٹی سی ایس اور سی آئی آئی ممبر کمپنیوں کی کوششوں کو سراہا ۔