پانڈوچیری میںعوامی شعوربیدارر کے بعدموٹروہیکل ایکٹ پرعمل آوری:حکومت

   

پانڈوچیری 6ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر پانڈوچیری و ی نارائن سوامی نے آج جمعے کو کہا کہ ان حکومت موٹروہیکل ایکٹ کے حوالے سے عام عوام میںپہلے شعوربیداری پیداکرے گی ،اسکے بعدہی وہ اپنی ریاست میںاسے نافذکرنے پر غور کرے گی۔مرکزی زیرانتظام علاقے کے اسمبلی میںوقفہ صفر کے دوران انہوں نے یہ بات اس وقت کہی جب،اے آئی اے ڈی ایم کے رکن اے انبلاگن نے یہ جاننا چاہا کہ آیا ریاست میں اس موٹر وہیکل ایکٹ کو نافذ کیا جارہاہے جسکے تحت بھاری بھرکم جرمانے عائدکرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔اسکے جواب میں چیف منسٹر نے کہا کہ ملک کی بہت ساری ریاستوںمیں اس قانون پر عمل آوری کے بجائے پہلے اپنی ریاست کے عوام میں اس حوالے سے شعور بیداری مہم چلارہی ہے جوکہ ایک اچھا قدم ہے۔اسی طرح سے پانڈوچیری میں بھی کیا جائگا۔اسمبلی میں اس موقع پر دی پانڈچیری ٹکنالوجی یونیورسٹی بل کومنظوری دیدی جسکے تحت اس سرکاری ادارے کی تجدیدکاری عمل میں آئگی۔مرکز ی حکومت کی جانب سے ’’ون نیشن ون راشن کارڈ‘‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ ارکان اسمبلی اوردیگراشخاص کی اس بارے میںرائے جانی جائگی اسکے بعدہی مرکزکے اس فیصلے پر عمل آوری کا جائزہ لیا جائگا۔