نئی دہلی۔ فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر اور ہندوستان کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا بائیں ٹخنے کی چوٹ کی وجہ سے اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل ٹیم کے ساتھ دھرم شالہ کا سفر نہیں کریں گے، بورڈ نے کہا۔ جمعرات کو پانڈیا پونے کے ایم سی اے اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان کے چوتھے لیگ میچ کے دوران اپنی ہی بولنگ پر فیلڈنگ کرتے ہوئے اپنے بائیں ٹخنے میں چوٹ لگنے کے بعد میدان سے لنگڑاتے ہوئے گئے اور باقی میچ میں حصہ نہیں لیا۔ اس زخم کے نتیجے میں وہ اب اتوارکو دھرم شالہ کے ایچ پی سی اے اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کا مقابلہ نہیں کھیلیں گے۔ آل راؤنڈر کو اسکین کے لیے لے جایا گیا اور انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا۔ وہ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی مستقل نگرانی میں رہیں گے ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پانڈیا 29 اکتوبر کو دفاعی چمپئن انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے لکھنؤ میں براہ راست ہندوستانی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ پونے میں نویں اوور کی تیسری گیند پر لٹن داس کی جانب سے لگائی گئی باؤنڈری کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے پانڈیا اپنا بائیں پیر مڑتے نظر آئے۔ چار جیت کے ساتھ میزبان ہندوستان ان دو ٹیموں میں سے ایک ہے جو جاری ونڈے ورلڈ کپ میں ابھی تک ناقابل شکست ہے۔ دو بارکی چمپئن کا اگلا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا، جو ایونٹ میں واحد دوسری ناقابل شکست ٹیم ہے۔اتوار کو ہونے والا مقابلے دونوں ٹیموں کیلئے سبقت کی جنگ ہے۔