پانڈیا نے سربیائی اداکارہ کے ساتھ نئے سال کا جشن منایا

   

نئی دہلی۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی اسٹارآل راؤنڈر ہاردک پانڈیا بھلے ہی ٹیم سے باہر ہیں لیکن خبروں میں ہمیشہ موجود رہتے ہیں اور نئے سال پر سربیا اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کے ساتھ ان کی تصاویر اب مداحوں کے درمیان بحث کا موضوع بن گئی ہیں۔ پانڈیا نے انسٹاگرام پر نئے سال کی تصاویر شائع کی ہیں جس میں وہ سربیا ئی اداکارہ نتاشا کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کونئے سال کی مبارکباد بھی دی جس میں لکھا، میں نئے سال کا آغاز فائرورک کے ساتھ کر رہا ہوں۔ ہندوستانی آل راؤنڈر نے جیسے ہی اپنی تصویر نتاشا کے ساتھ پوسٹ کی ان کے مداحوں نے اس کا گرم جوشی سے جواب دیا۔ وہیں ان کے ٹیم ساتھی لوکیش راہول اور یجویندر چہل نے بھی پانڈیا کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ رپورٹ کے مطابق بھی ہاردک سربیا کی اداکارہ نتاشا کے ساتھ پچھلے کچھ عرصے سے رشتے میں ہیں۔ 26 سالہ پانڈیا پیٹھ کی چوٹ کی وجہ ٹیم سے باہر ہیں اور بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹوئنٹی20 اور ونڈے سیریز سے باہر رہے ۔ پانڈیا نے اکتوبر میں اپنی پیٹھ کی سرجری کرائی تھی۔ پانڈیا چوٹ کی وجہ سے سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف بھی آئندہ گھریلو سیریز میں نہیں کھیل پائیں گے-