پانڈیا کو اتنی اہمیت دینے کی ضرورت نہیں : عرفان

   

نئی دہلی: سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے اصرارکیا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کو بین الاقوامی سطح پر ایک آل راؤنڈر کے طور پر ہاردک پانڈیا کی قدرکے بارے میں جنون چھوڑنا چاہئے، یہ کہتے ہوئے کہ وہ آئی سی سی ٹورنمنٹس میں اثر پیدا کرنے کے قابل ہیں۔ ممبئی انڈینزکے آل راؤنڈر رواں آئی پی ایل میں خراب فارم سے لڑ رہے ہیں اورٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ میں ان کی شمولیت پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں کیونکہ جلد ہی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا جانا ہے۔ عرفان پٹھان نے اسٹار اسپورٹس پرکہا کہ میں ہاردک پانڈیا کے بارے میں جو محسوس کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کو یہ واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ انہیں اتنی ترجیح نہیں دینی چاہئے جتنی انہوں نے اب تک دی ہے کیونکہ ہم نے ابھی تک ورلڈکپ نہیں جیتا ہے اس لئے ورلڈکپ کیلئے ان فام کھلاڑیوں کو منتخب کرنا ہوگا ۔