دبئی ۔ ہندوستانی ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما نے کہا کہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا بہت اچھی طرح سے صحتیاب ہورہیہیں اور جب ٹیم 24 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ مہم شروع کرے گی تو انہیں بولنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔34 سالہ روہت آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں کیونکہ ویرات کوہلی کو آرام دیا گیا ہے۔