پانڈیا کو ممبئی میں مزید نعرے بازی کا سامنا رہے گا: تیواری

   

ممبئی: ہندوستانی سابق کرکٹر منوج تیواری کو یقین ہے کہ ممبئی انڈینزکے کپتان ہاردک پانڈیا کو تھوڑا زور سے نعرے بازی کے ساتھ استقبال کیا جائے گا جب ٹیم یکم اپریل کو یہاں اپنا پہلا گھریلو آئی پی ایل مقابلہ کھیلے گی لیکن انہیں لگتا ہے کہ بھڑک اٹھنے والے آل راؤنڈر اس سے نمٹنے کا مزاج رکھتے ہیں۔ پانڈیا جنہوں نے سیزن کے آغاز سے قبل روہت شرما کی جگہ ایم آئی کپتان کی جگہ لی ہے ، احمد آباد میں شائقین کی طرف سے ان کے خلاف کافی نعرہ بازی کی گئی جب ٹیم اتوارکو ان کی سابق فرنچائز گجرات ٹائٹنز کے خلاف کھیلی ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ میدان میں کتا آگیا تو شائقین نے پانڈیا پانڈیا چلانا شروع کردیا تھا ۔ سیزن کے ابتدائی مقابلے میں ایم آئی چھ رنز سے میچ ہار گئی اور اگلے ہفتے پیرکو یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں اپنے پہلے گھریلو مقابلے میں راجستھان رائلز سے مقابلہ کرے گی۔